کڈبا،12/ ستمبر (ایس او نیوز) جمعہ کے دن کڈبا اوڈانے علاقہ میں گنیش مورتی وسرجن کے بعد رات کے وقت گنیش چبوترے کو نقصان پہنچانے والے ملزم کو اپن انگڈی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق ملزم کا نام رویندرا کمار ہے جو بہار کا رہنے والا ہے ۔ بتایا جاتا ہے جمعہ کے دن گنیش تہوار منانے کے بعد شام کو مورتی ڈبو دی گئی تھی ۔ مگر رات کے وقت کسی نے اس چبوترے کو نقصان پہنچایا گیا تھا جس پر گنیش کی مورتی بٹھائی گئی تھی ۔ چبوترے کو سجانے کے لئے جو کیلے کے درخت اور پتوں کے ہار لگائے گئے تھے گرایا گیا تھا اور چبوترے کی سیڑھیوں کو توڑا گیا تھا ۔
گنیش اتسوا کمیٹی کی شکایت پر پولیس نے کیس درج کرلیا تھا اور تحقیقات کے بعد اس علاقہ میں اکثر آوارہ گردی کرنے والے ملزم رویندرا کو گرفتار کیا گیا ۔